4 Israeli soldiers killed, 20 injured in clash with Hezbollah
Posted By: paras on 02-10-2024 | 15:18:14Category: Political Videos, Newsاسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران العدیسہ میں اسرائیلی فوج اورحزب اللّٰہ میں جھڑپ ہوئی ہے جس سے 4 اسرائیلی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہلاک اور زخمیوں کو لانے کیلئے ہنگامی آپریشن کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












