The reservations on the NFC award have been placed before the federation, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah
Posted By: Akram on 02-10-2024 | 15:29:32Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاق نے اس معاملے میں تحفظات حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا کہ کےالیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی ہو۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ملک معاشی مسائل سے ابھی نکلا نہیں، نکلنے جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار اور عدالت بننے کا عمل واضح ہے، پیپلز پارٹی کے منشورمیں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، کہا جارہا ہے عدالتیں کسی ایک شخص کےلیے بنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے، پہلے صحافت کا اسٹینڈرڈ ہائی ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں، ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












