On October 4, the trained contingent will go ahead of the convoys, Chief Minister K.P
Posted By: saffa on 02-10-2024 | 16:19:45Category: Political Videos, Newsوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا، مشینری قافلوں سے آگے ہوگی پچھلی بار قافلوں سے پیچھے تھی، راستے بند کیے گئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
اجلاس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، پارٹی قائدین، منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے زیادہ سے زیادہ کارکن اور عوام کو متحرک کرنا ہے، خیبر پختونخوا کے قافلے ایک منظم انداز میں اسلام آباد پہنچیں گے، کسی سے تصادم نہیں چاہتے، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، ان کا نقصان ہمارا نقصان ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، یہ حق ہم ضرور استعمال کریں گے، عوام ان کے تمام کاموں اور اقدامات کو غلط سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نام پر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












