Ayatollah Khamenei had warned Hassan Nasrallah against the Israeli conspiracy, report
Posted By: Jabba on 02-10-2024 | 17:07:31Category: Political Videos, Newsایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سربراہ حزب اللّٰہ حسن نصر اللّٰہ پر ممکنہ حملے سے متعلق آگاہ تھے اور انہیں اسرائیلی سازش سے خبردار بھی کردیا تھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حسن نصراللّٰہ کو اسرائیلی منصوبے سے خبردار کیا تھا اور انہیں اسرائیلی حملے سے کئی روز پہلے لبنان سے جانے کا کہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیجر حملوں کے فوراً بعد خامنہ ای نے حزب اللّٰہ سربراہ کو ایران آنے کا پیغام بھیجا تھا۔ خامنہ ای نے اسرائیلی ایجنٹوں کے حزب اللّٰہ میں موجود ہونے کا بتایا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خامنہ ای نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسرائیل حسن نصراللّٰہ کے قتل کی سازش کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق خامنہ ای کا پیغام کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نے پہنچایا تھا جو اسرائیلی حملے کے وقت زیر زمین بنکر میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












