New ICC Rankings, Babar Azam in ODIs, Travis Head in T20Is No.1
Posted By: daga on 09-10-2024 | 14:15:21Category: Political Videos, Newsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں وہ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں ٹی20 کے بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم ٹی20 کی آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا قبضہ برقرار ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست سے باہر ہیں، اُن کا 13واں نمبر ہے۔
بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد ابتدائی 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہوکر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اس فارمیٹ کی آل راؤنڈ رینکنگ میں لیام لونگسٹن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












