Commonwealth Powerlifting Championships: Noah Dastgir Butt wins gold medal
Posted By: daraa on 10-10-2024 | 14:38:58Category: Political Videos, Newsسن سٹی، جنوبی افریقہ میں پاکستان کے معروف ویٹ لفٹر اور کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ کلاسک اینڈ ایکوپڈ چیمپئن شپ میں اپنے شاندار انٹرنیشنل ڈیبیو کے ساتھ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ویٹ لفٹنگ میں نمایاں کامیابیوں کے حامل اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ نوح نے اپنے پہلے ہی پاور لفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کر اسکوٹ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا اور بینچ پریس مقابلے میں 210 کلو گرام وزن اٹھا کر ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔
یہ پاکستان کےلیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نوح نے 120 کلوگرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔
مقابلے ابھی جاری ہیں اور نوح دستگیر بٹ ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں بھی حصہ لیں گے، جہاں ان کے مزید گولڈ میڈلز جیتنے اور مجموعی چیمپئن بننے کے قوی امکانات ہیں۔
نوح دستگیر بٹ کی مزید کامیابیوں کےلیے قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ وہ انشاءاللّٰہ چار گولڈ میڈلز کے ساتھ وطن واپس آئیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












