NA 231, re-counting at 4 polling stations, PP candidate Abdul Hakeem Baloch and bitter words between the police.
Posted By: patak on 11-10-2024 | 13:24:33Category: Political Videos, Newsکراچی میں ریجنل الیکشن کمشنر کی نگرانی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی آج ہو گی۔
این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔
دوسرے نمبر پر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود تھے۔
دوبارہ گنتی کے آغاز سے قبل پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پہنچ گئے۔
اس موقع پر ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
تلخ کلامی عبدالحکیم بلوچ کے وکیل کو اندر جانے سے روکنے پر شروع ہوئی۔
دونوں جماعتوں کے کارکنان بھی ریجنل الیکشن کمشنر کراچی کے دفتر کے باہر پہچنا شروع ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز 65، 71، 98 اور 175 پر دوبارہ گنتی کے احکامات دیے تھے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












