India's richest filmmaker is not from Bollywood
Posted By: Akram Khan on 12-10-2024 | 15:51:31Category: Political Videos, Newsبھارت کے سب سے دولت مند فلمساز کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے، شاہ رخ خان اور آدیتیا چوپڑا کی مشترکہ جائیداد اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز یعنی 30 ہزار کروڑ سے زائد کی نیٹ ورتھ کے مالک، اس فلمساز نے ہی رجنی کانت کی کئی بڑی اور ہٹ فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔
یہ کوئی راز نہیں کہ فلم سازی اب دولت کمانے کا ذریعہ ہے، بھارتی فلم ساز ہر سال ایسے پروجیکٹس سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، جن میں اسٹار اداکار پرفارمنس دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دولت مند فلمساز اکثر کیمرے کے پیچھے اور لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں، کلانیتی مارن جنہیں بھارت کا بل گیٹس بھی کہا جاتا ہے ، وہ دولت مند فلمساز ہیں۔
یہ فلمساز 30 ہزار 289 کروڑ کی دولت رکھتے ہیں، ان کی جائیداد میں 37 ٹی وی چینلز کا نیٹ ورک، فلم پروڈکشن کمپنی اور آئی پی ایل ٹیم سن رائز حیدرآباد بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلانیتی مارن کی فلم ساز کمپنی نے بھارتی فلم تاریخ کی کئی بڑی ہٹ فلم پروڈیوس کیں، جن میں روبورٹ، پیتا، بیسٹ، جیلر اور رایان شامل ہیں۔
بھارت کے اس دولت مند فلمساز کی فلموں میں رجنی کانت، دھنوش، وجے تھلاپتی سمیت بڑے اداکاروں نے پرفارمنس دی ہے۔
کلانیتی مارن کے بعد بھارت کے دوسرے امیر فلمساز رونی اسکرووالا ہیں، جن کی دولت کی مالیت 1 اعشاریہ 55 بلین ڈالر ہے، آدیتیا چوپڑا کی 890 ملین ڈالر، شاہ رخ خان کی870 ملین ڈالر دولت رکھتے ہیں، جبکہ ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کی نیٹ ورتھ 950 ملین ڈالرز ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












