News of Babar Azam's dropping is cause for concern, Fakhar Zaman
Posted By: Jabba v on 13-10-2024 | 14:57:33Category: Political Videos, Newsقومی ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی میچز سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں فخر زمان نے کہا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں۔ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم کو گزشتہ رات سیریز کے باقی میچز نہ کھیلانے سے متعلق بتادیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اظہر محمود اور بابراعظم نے طویل نشست کی، اس دوران اسٹار بیٹر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے میچز سے باہر رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، جس میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












