The country has a major problem of foreign exchange, Saeed Ghani
Posted By: dara on 13-10-2024 | 15:04:12Category: Political Videos, Newsوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کو زرمبادلہ کا بڑا مسئلہ رہتا ہے، سعودی عرب نے اپنے حصے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق منفرد اور روحانی ہے، ہمارے یہاں کئی قدرتی آفات آئیں، سعودی عرب نے بھی بڑا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نالائقی کی وجہ سے اس مقام پر نہیں جہاں ہونا چاہیے تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بےشمار مشکلات تھیں، انہیں دور کرنے میں سعودی عرب نے بڑا کردار ادا کیا۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں شاید 26 یا 27 لاکھ پاکستانی ملازمتیں کرتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15، 20 سال یا زیادہ عرصے سے صورتحال ایسی ہوئی۔ سعودی عرب جیسے ہماری مدد کر رہا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے خود کفیل بن جائیں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان میں ہو رہی ہے، بڑے ممالک کے وفود اس لیے نہیں آتے کہ یہاں امن و امان کےحالات ٹھیک نہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












