How much financial loss did Israel suffer in the Iranian attack? The initial estimates are out
Posted By: pada on 15-10-2024 | 12:47:43Category: Political Videos, Newsایرانی حملے میں اسرائیل کو ہونے والے مالی نقصانات سے متعلق ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایرانی حملے سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں لیکن اسرائیلیوں کے انشورنس دعوؤں سے اسرائیل کو پہچنے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ڈھائی ہزار اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے، جس سے اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملہ گزشتہ برس شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے مہنگا حملہ ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ایرانی میزائل روکنے کے بعد ملبہ گرنے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ بھی ابھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












