Decision to provide vehicle registration and transfer facility at home
Posted By: Akram on 23-10-2024 | 14:52:42Category: Political Videos, Newsسندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 23 دن میں حاصل کیا۔
اجلاس میں ٹیکسیشن نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آن لائن ہوجائے گی۔ شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرسکیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔
صوبائی وزیر نے کہا نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے وژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہوجائے گا۔ حکومت سندھ بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پریمیئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کیلئے مہم چلائی جائے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ لوگ آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن نیلامی سے جمع رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے دی جائے گی۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












