Bomb alert on flight from India to London, Pakistani ATC fully assisted in continuing the flight
Posted By: qadar on 24-10-2024 | 14:35:53Category: Political Videos, Newsبھارتی شہر کوچن سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع کے باوجود بھارتی پائلٹ نے پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے اسکی بھرپور معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق لندن جانے والی پرواز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول احمد اباد سے کراچی اے ٹی سی سے رابطہ کیا گیا۔ بھارتی اے ٹی سی نے آگاہ کیا کہ طیارے میں بم کی اطلاع ہے۔
پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن سے رابطہ کیا۔ بھارتی کپتان نے پرواز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اے ٹی سی نے بھارتی ایئر انڈیا کے طیارے کی بھرپور معاونت کی۔
بھارتی ایئرلائن کا طیارہ بحفاظت پاکستانی فضائی حدود سے افغانستان کی حدود میں داخل ہوا۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو رہنمائی کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












