Bushra Bibi's bail in Tosha Khana reference 2 is challenged in the Supreme Court after her arrest
Posted By: Jabba on 02-11-2024 | 12:08:38Category: Political Videos, Newsبانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کا فیصلہ غیر قانونی اور ریکارڈ کے بر خلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے اصولوں اور گائیڈ لائنز کو مدِنظر نہیں رکھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، انہوں نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر ریاستی تحفے بلغاری جیولری سیٹ کا غلط استعمال کیا۔
ایف آئی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خاوند کے اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت نے ریکارڈ پر موجود قابلِ جرم شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ضمانت فراہم کی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












