Karachi - Progress in the case of football coach's body being found in Defense
Posted By: Jabba on 03-11-2024 | 13:05:22Category: Political Videos, Newsکراچی کے علاقے توحید کمرشل میں فلیٹ سے فٹ بال کوچ کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا ہے، گرفتار ملزمان مقتول کے دوست تھے۔
پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے مقتول کی لاش کو قتل کے اگلے روز چھپا دیا تھا۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












