Floodwaters rise, cracks are being cut on Och Sharif Road to save Jalalpur city
Posted By: Akram Khan on 11-09-2025 | 14:02:58Category: Political Videos, Newsسیلاب سے ملتان کے قریب جلال پور شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا۔حکام کے مطابق جلال پور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دبائو کم نہیں ہو رہا تھا۔متاثرین کی کشتی ڈوبنے سے 19 افراد لاپتہ ہو گئے تھے 18 افراد کو بچالیا گیا تاہم لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ادھر بہاولنگر کی بستی کلر والی کے مقام پر دریائے ستلج میں 12 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔دریائے چناب میں ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا، جہاں پانی کا بہائو بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک ہو گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 2 ہزار جبکہ سکھر بیراج پر 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












