10 boat capsizes during rescue operations in southern Punjab, death toll rises to 30
Posted By: gaased on 12-09-2025 | 13:32:46Category: Political Videos, Newsجنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتیاں الٹنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 30 ہوگئی۔جلال پورپیروالا،لیاقت پور،منچن آباد،علی پور اور اوچ شریف میں کشتی الٹنے کے دس کے لگ بھگ واقعات رونما ہوئے،جاں بحق افراد میں بچے،خواتین اور بزرگوں کی اکثریت ہے،حادثات میں آٹھ سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان کا کہنا ہیکہ تین لاکھ بیس ہزار لوگوں کو جب نکالیں اورتین دریائوں میں بیک وقت سیلاب ہوں،تو اس طرح کے حادثات کے نمبر بہت کم ہیں،جتنی بڑی آفت ہے،اس میں چھوٹے موٹے حادثات ہو جاتے ہیں ۔صوبائی وزیرتعمیرات ملک صہیب احمد برتھ نے کہا کہ جب کشتی آتی ہے تو سیلاب میں پھنسے لوگ خوشی کے مارے ایک دم بیٹھنے کی کوشش کرتے ہیں،کسی کی بات نہیں مانتے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












