Professor Brij Narain - Pakistan's 'most ardent Hindu supporter' murdered in Lahore
Posted By: Akram Khan on 14-09-2025 | 15:19:00Category: Political Videos, Newsبرِج نرائن پاکستان کے حامی تھے، انھیں یہیں رہنا تھا۔ سو جب سنہ 1947 میں ہندوستان کی آزادی اور تقسیم کے اعلان کے بعد فسادات پھوٹے تو لاہور کے معیشت دان نکلسن روڈ پر اپنے گھر سے باہر آ کر فسادیوں کو سمجھانے لگے کہ وہ دکانوں اور مکانوں کو آگ نہ لگائیں کیوںکہ ’یہ اب پاکستان کی ملکیت ہے۔‘
لاہور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر برِج نرائن نو آبادیاتی پنجاب میں زرعی معیشت کے تجزیے کے لیے معروف تھے۔ وہ 1888 میں پیدا ہوئے اور ہندوستان کی تقسیم سے قبل لاہور میں سناتن دھرم کالج (جو بعد میں ایم اے او کالج بنا) میں معاشیات کے پروفیسر تھے۔ انھیں پنجاب یونیورسٹی نے بھی اعزازی پروفیسر آف اکنامکس مقرر کیا تھا۔
ڈاکٹر جی آر مدن اپنی کتاب ’اکنامک تھنکنگ ان انڈیا‘ میں لکھتے ہیں کہ برصغیر کی تقسیم سے قبل پروفیسر برِج نرائن کو ’20ویں صدی کے صفِ اوّل کے ماہرینِ معاشیات میں شمار‘ کیا جاتا تھا۔ وہ مغربی ممالک کی بعض جامعات میں معاشی مسائل پر لیکچر دیتے تھے اور وہ اسی موضوع پر 15 سے زیادہ کتابیں لکھ چکے تھے۔ ان کے مضامین مختلف جرائد اور رسائل میں بھی شائع ہوئے تھے۔
مگر جناح کے دو قومی نظریے کی حمایت اور گاندھی کی مخالفت بھی ان کی مقبولیت کی ایک وجہ تھی۔ ڈاکٹر جی آر مدن لکھتے ہیں کہ پروفیسر نرائن نے ’گاندھی کی ’چرخہ اکنامکس‘ کی کھلے عام مخالفت کی تھی۔‘

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












