Pakistan committed to promoting Saudi investment Prime Minister
Posted By: Akram Khan on 18-09-2025 | 11:15:44Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس دوران خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت اور مسلم دنیا کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان سعودی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
Fatima Sana's 90 in vain as South Africa clinch thriller












