Bushra Bibi refuses to undergo medical examination in Adiala Jail
Posted By: Akram on 20-09-2025 | 11:10:24Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی چار رکنی ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تاہم بی بی نے معائنہ کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور رات 8 بجے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ میڈیکل ٹیم ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ راشد پر مشتمل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول کی طبیعت کی اطلاع ملتے ہی 4 رکنی ٹیم 30 منٹ میں جیل پہنچ گئی تھی تاہم خاتون قیدی نے معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ بانی کی اہلیہ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسے وقتاً فوقتاً چکر آنا اور متلی جیسی علامات ہوتی ہیں لیکن وہ فی الحال طبی معائنہ نہیں کروانا چاہتی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












