11 kg of hashish recovered from a vehicle with police lights on Shahra-e-Faisal, 2 suspects arrested
Posted By: Jabba on 26-09-2025 | 12:24:14Category: Political Videos, Newsپولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی کو روکے جانے پر ملزمان نے خودکو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی اہم شخصیت کی بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےگاڑی پرغیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میں سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد ہوئی جس پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے مزید بتایا کہ ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












