Defamation case against Prime Minister Shehbaz Sharif’s PTI founder, witness summoned for cross-examination
Posted By: Jabba on 27-09-2025 | 10:55:48Category: Political Videos, Newsلاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے دیگر گواہ موجود نہیں ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا، کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












