China's former agriculture minister Teng Renjian sentenced to death for corruption
Posted By: chong on 29-09-2025 | 11:27:36Category: Political Videos, Newsچین کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ زراعت و دیہی امور تینگ رینجیان کو بدعنوانی کے جرم میں سزائے موت سنادی، تاہم اس سزا پر دو سال کے لیے عمل درآمد مؤخر کر دیا گیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چانگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے اتوار کو اپنے فیصلے میں بتایا کہ تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک مختلف سرکاری عہدوں پر رہتے ہوئے 268 ملین یوآن (تقریباً 37.6 ملین ڈالر) رشوت لی، جس میں نقد رقوم کے ساتھ قیمتی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ عدالت کے مطابق تینگ نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے، اسی لیے ان کی سزائے موت کو دو سال کے لیے معطل کیا گیا ہے، اور اگر اس مدت میں وہ مزید جرم نہ کریں تو سزا کو عمر قید میں بدلا جا سکتا ہے۔ تینگ کو نومبر 2024 میں کرپشن الزامات پر چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکالا گیا تھا اور چند ماہ قبل انسدادِ بدعنوانی ادارے نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ وہ 2017 سے 2020 تک صوبہ گانسو کے گورنر اور بعد ازاں وزیرِ زراعت و دیہی امور رہے۔ یہ کارروائی صدر شی جن پنگ کی 2020 میں شروع کی گئی سخت گیر انسدادِ کرپشن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عدلیہ، پولیس اور تفتیشی اداروں میں شفافیت اور وفاداری کو یقینی بنانا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












