Indian journalist showed Suryakumar Yadav the mirror on the trophy issue
Posted By: Akram on 29-09-2025 | 11:28:18Category: Political Videos, Newsایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو کو ان کے ہی صحافی نے آئینہ دکھا دیا۔ میچ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے مختلف ممبران سے انعامات وصول کیے۔ تاہم بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی اور میڈل لینے سے انکار کر دیا جس پر ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی اور میڈلز دفتر واپس بھیج دیئے۔ محسن نقوی اور دیگر مہمانوں کی رخصتی کے بعد بھارتی ٹیم اسٹیج پر آئی اور ٹرافی اور میڈل کے بغیر اسٹیج پر گروپ فوٹو بنواتے ہوئے جشن منایا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی صحافی نے سوریا کمار یادیو سے بھارت کی جیت لیکن کھیل ہارنے پر سخت سوال کیا۔ بھارتی صحافی نے اپنے کپتان سے سوال کیا کہ بھارت جیت گیا لیکن کیا آپ کہیں گے کہ کھیل ہار گیا؟ کیونکہ آپ کو ٹرافی نہیں ملی، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، ہم میں سے کسی نے ایسا نہیں دیکھا، انتظامیہ کی طرف سے جس طرح کے بیانات آئے، ہم نے کوئی نہ کوئی اشتعال دیکھا، بھارت جیت ضرور گیا لیکن کھیل ہارا۔ صحافی کے سوال کے جواب میں بھارتی کپتان نے کہا کہ آپ مثبت چیز پر توجہ دیں۔ ایک اور صحافی نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے پوچھا کہ آج تم چیمپئن بن گئے، تم نے اچھا کھیل کھیلا لیکن اس پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ جس طرح کا برتاؤ کیا، ہاتھ نہیں ملایا، ٹرافی کے لیے فوٹو سیشن نہیں کیا، پھر آپ نے سیاسی بیان دیا، آپ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان ہیں جو سیاست کو کرکٹ کے میدان میں لائے۔ صحافی کے سوال پر سوریہ کمار نے ڈھٹائی سے کہا کہ مجھے آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












