Rain And Winter News...Breaking
Posted By: Jabba on 14-10-2025 | 12:20:37Category: Political Videos, Newsمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتوں کے لیے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقے خشک اور قدرے سرد موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑھائی ماہ، یعنی دسمبر کے اختتام تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی جس سے خشک سردی کا زور بڑھے گا۔ دوسری جانب، جنوبی علاقے خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے لیے پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں مہینوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی۔ تاہم بعض ساحلی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے وقفے وقفے سے امکانات موجود رہیں گے۔ محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں سے مغربی خطوں تک درجہ حرارت میں واضح فرق دیکھا جائے گا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث موسم کی شدت کم محسوس ہوگی، تاہم راتوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سردی نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












