Senior officer's vehicle seized for violating traffic rules in Karachi, case registered
Posted By: Khan on 15-10-2025 | 10:49:47Category: Political Videos, Newsٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












