Court postpones hearing of arson and siege cases to May 9
Posted By: Akram Khan on 23-10-2025 | 11:30:37Category: Political Videos, Newsانسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات کے جیل ٹرائل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے مذہبی جماعت کے کیسز کے باعث جیل ٹرائل 30 اکتوبر تک روک دیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالت میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کے رش کے باعث جیل ٹرائل پر کاروائی 30 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اب تک عکسری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ جناح ہاؤس کے قریب چوک پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 24 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں۔ گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 26 گواہوں کے بیانات قلمبندکیے جاچکے ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












