Hearing of PTI founder's bail applications adjourned till November 6, records of cases sought
Posted By: Khan on 23-10-2025 | 11:31:16Category: Political Videos, Newsبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔






