SP Adil Akbar Ki.... Report...Breaking
Posted By: Akram Khan on 26-10-2025 | 10:28:49Category: Political Videos, Newsمبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا ۔ انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔ ڈینگی کے پوزیٹو آنے پر عدیل اکبر نے تین دن کی میڈیکل چھٹی کی درخواست کی تھی، جسے ڈی آئی جی اسلام آباد نے منظور کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آئے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔ قوی امکان ہے کہ ایس پی عدیل اکبر سے ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چل گئی ہو۔ پولیس کے ماہرین کے مطابق، ایس ایم جی گن کے شاٹ کا 65 ڈگری اینگل ہے اور پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن کے استعمال میں ماہر نہیں ہوتے۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کی موت کے وقت گاڑی میں موجود آپریٹر اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا۔ ایس پی کے موبائل فون کی کالز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ آپریٹر نے ابتدائی بیان میں کہا کہ وہ اپنی پروموشن کے سلسلے میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 4:23 بجے عدیل اکبر کو ایک کال آئی جس کے بعد وہ دفتر خارجہ گئے۔ کچھ دیر بعد واپس آ کر عدیل اکبر نے ان سے گن مانگ لی، جس کے بعد میگزین گن میں لوڈ کیا گیا۔ چند لمحوں بعد اچانک فائر کی آواز آئی، جو ایس پی عدیل اکبر کے ماتھے پر لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کا آپریٹر اور گن مین حراست میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک اسکالرشپ کے لیے آج ٹیسٹ تھا اور وہ حال ہی میں ایس پی اسلام آباد کے طور پر پرموٹ ہو کر تعینات ہوئے تھے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ عدیل اکبر کے بھائی حسن بھی کل ان سے ملنے آئے تھے اور تمام فون کالز اور دیگر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں ماڑی ٹھاکراں میں کی گئی، جس میں آئی جی اسلام آباد، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












