Prime Minister Shehbaz Sharif leaves for Saudi Arabia visit
Posted By: Khan on 27-10-2025 | 11:52:29Category: Political Videos, Newsسعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب شامل ہیں۔ ریاض میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور افراد شریک ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر گفتگو میں حصہ لیں گے۔ وزیرِ اعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس دوران عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون بڑھایا جا سکے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












