Announcement of internship program for young graduates and intermediate students
Posted By: Khan on 28-10-2025 | 11:39:35Category: Political Videos, Newsپنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے۔جس کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے اس منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے ملیں گے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ تک ماہانہ 65 ہزار روپے ملیں گے۔ انٹرن شپ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اس پروگرام میں مساوی مواقع یقینی بنانے کیلئے 404 نشستیں اقلیتوں، 243 نشستیں معذور افراد اور 40 نشستیں خواجہ سراؤں کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 4.217 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو انٹرنز کے وظیفے اور انتظامی اخراجات پر خرچ ہوں گے۔ پنجاب حکومت کے مطابق ماہانہ وظیفہ انٹرنز کی مالی مشکلات کم کرے گا، انہیں تدریسی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی ترغیب دے گا ۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












