Petrol Price Increase In 15 Days
Posted By: Jabba on 29-10-2025 | 11:59:01Category: Political Videos, Newsحکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا)نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے،اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو عوام کو یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر خریداری کرنا ہوگی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












