Prominent Indian female journalist and her father receive death threats
Posted By: Amjad on 04-11-2025 | 12:09:50Category: Political Videos, Newsبھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












