Hong Kong Sixes Tournament - Pakistan's incredible victory against Kuwait, Abbas Afridi hits 8 sixes
Posted By: Amjad on 07-11-2025 | 13:43:42Category: Political Videos, Newsہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔کویت کی جانب سے اوپننگ بیٹر عدنان ادریس 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بلال طاہر نے ٹیم کیلئے24رنز جوڑے۔میت بھوسر 41اور وکٹ کیپر کیپر بیٹر عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا، خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔عبد اللہ صمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی جانب لوٹے جب کہ کپتان عباس آفریدی نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 12 گیندوں میں 1 چوکا اور 8 چھکوں کی بدولت کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔کویت کی جانب سے ایک وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی۔

Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz












