ICC meeting - Approval to increase the number of teams in the Women's World Cup from 8 to 10
Posted By: sadas on 08-11-2025 | 11:08:50Category: Political Videos, Newsآئی سی سی کے اجلاس میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی تاہم ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔ادھر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی، ۔اجلاس میں کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی نے ویڈیو گیمز کے حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ فنڈز انفرااسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












