Fire breaks out in perfume factory, 6 killed and several injured
Posted By: Akram on 09-11-2025 | 15:08:27Category: Political Videos, Newsترکیہ کے صنعتی شہر دیلوواسی میں ایک پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ بدقسمتی سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ دیلوواسی، استنبول سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع ایک صنعتی شہر ہے جہاں درجنوں فیکٹریاں اور گودام قائم ہیں۔

Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Alert issued regarding possible weather conditions from April 18 to 23
Nawab Town robbery incident - Harsh notice from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz












