Mobile power bank explodes at airport, passenger injured by burns
Posted By: Amjad on 09-11-2025 | 15:09:04Category: Political Videos, Newsآسٹریلیا کے میلبرن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اس وقت جھلس گیا جب اس کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا جہاں پاور بینک حرارت کے باعث اچانک آگ پکڑ گیا۔ دھواں پھیلنے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق عملے نے فوراً متاثرہ مسافر کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، جس کے بعد طبی عملے نے ابتدائی امداد فراہم کی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ قانتس ایئرلائن نے واقعے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاور بینک اور لیتھیئم بیٹریز کے استعمال سے متعلق اپنی پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے اور جلد نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز پہلے ہی پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہیں، جبکہ کچھ نے پاور بینک کی گنجائش اور چارجنگ کے حوالے سے بھی حدود مقرر کی ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












