Chief Minister Maryam Nawaz inaugurates ‘Pakistan Pavilion’ at COP30 along with former New Zealand Prime Minister
Posted By: Jabbadd on 11-11-2025 | 11:33:16Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔جاسنڈا آرڈرن نے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختصر مدت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جراتمندانہ اقدامات کیے ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی جاسنڈا آرڈرن کے بطور وزیراعظم نیوزی لینڈ عوام کی خدمت اور عالمی سطح پر ان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Dubai's luxurious 'Burj Al Arab' hotel to close for 18 months
Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Japan announces $10 billion in aid to supply energy to Asian countries












