Suicide attack in the limits of Basiya Khel in Bannu
Posted By: Amjad on 18-11-2025 | 10:53:52Category: Political Videos, Newsخیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بسیہ خیل کی حدود میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔






