Ronaldo's incredible goal sparks a storm of fans' reactions on social media
Posted By: Amjad on 25-11-2025 | 10:43:58Category: Political Videos, Newsعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا میدان میں چابک دستی اور روشنی کی رفتار کی مانند پلک جھپکتے گیند کو قابو کرکے منفرد انداز میں گول تک پہنچانے میں کوئی ثانی نہیں۔ اپنی اسی ہی مہارت، عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔ ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔ 40 کرسٹیانو رونالدو نے یہ دلکش گول 96ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












