Pakistan expresses regret over fire in Hong Kong building
Posted By: Akram on 30-11-2025 | 11:31:39Category: Political Videos, Newsحکومتِ پاکستان نے ہانگ کانگ میں وانگ فوک کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے ایک رہائشی کمپلیکس میں لگی تاریخ کی بدترین آگ بالآخر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 128 تک جا پہنچی ہے جبکہ 79 افراد زخمی اور 200 سے زائد لاپتہ ہیں۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












