Court rules on acquittal plea in controversial tweet case of Iman Mazari and Hadi Ali Chatta
Posted By: Jabba on 30-11-2025 | 11:33:30Category: Political Videos, Newsڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور اسٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور جج افضل مجوکہ نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں اور آپ جواب جمع کروا دیں، اگر ملزمان جواب نہ دیں تو آپ کو جواب دینا ہے۔ عدالت کی پراسکیوشن کو 4 دسمبر کو 342 کا سوال نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












