Rain forecast in the country, PDMA issues alert
Posted By: sasd on 05-12-2025 | 11:59:58Category: Political Videos, Newsملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 4 سے 5 دسمبر: مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔ بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












