Rakhi Sawant's Fateha and prayer for her beloved Mary at the Kaaba
Posted By: Amjad on 06-12-2025 | 11:56:08Category: Political Videos, Newsپاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’پیاری مریم‘ کے انتقال پر راکھی ساونت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ پاکستانی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد اُن کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور زیادہ خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا۔ پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں لاکھوں صارفین پسند کرتے تھے۔ مریم کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز تھے۔ ان کی اچانک موت نے پرستاروں اور ڈیجیٹل کمیونٹی کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ متعدد اداکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بالی اوڈ کی معروف شخصیت راکھی ساونت کو پیاری مریم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ عمرہ کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔ راکھی ساونت نے مریم کے لیے دعا کی اور کہا ’’میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔‘‘

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












