Legal pressure on Adil Raja tightens, British court issues major decision
Posted By: Amjad on 09-12-2025 | 12:10:55Category: Political Videos, Newsپاکستان سے فرار ہوکر برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن ہائی کورٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپئیرمین نے حکمنامہ جاری کردیا جس میں عادل راجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عام معافی نامہ شائع کریں اور اسے 28 دن تک ڈیلیٹ نہ کریں۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی رقم اور 260,000 یورو یعنی 9 کروڑ 71 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 22 دسمبر تک جمع کروانی ہے۔ عدالت نے عادل راجہ کو مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی اور تخریبی اور بے بنیاد جھوٹے مواد کی وجہ سے اُن سے دفاع کا حق بھی واپس لے لیا۔ یو ٹیوبر کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اسکی بریت کیلئے کوئی راستہ نہ نکل سکا۔ واضح رہے کہ عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












