Heavy fog in Punjab, various motorways closed for traffic
Posted By: Jabba on 14-12-2025 | 07:48:44Category: Political Videos, Newsپنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے سبب یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی کئی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار ہے جن میں مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر اور میاں چنوں شامل ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم بہتر ہونے تک محتاط رہیں۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دھند میں کمی کے بعد موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












