Sachin Tendulkar and Lionel Messi meet, presents his number 10 jersey to the footballer
Posted By: Jabba on 15-12-2025 | 12:55:25Category: Political Videos, Newsبھارتی ماسٹر بیٹرسچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی کی ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈ فٹبالر کو اپنی جرسی پیش کی۔ممبئی کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سچن نے میسی کو اپنی کرکٹ جرسی دی جبکہ بدلے میں میسی نے سچن کو ورلڈ کپ فٹبال تحفے میں دی۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے یہاں کچھ ناقابل یقین لمحات گزارے جیسا کہ ہم ممبئی کو خوابوں کا شہر کہتے ہیں، ہم نے 2011 میں اسی گرانڈ پر سنہری لمحات دیکھے تھے۔ میسی کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جب لیونل میسی کی بات آتی ہے، اگر میں ان کے کھیل کے بارے میں بات کروں تو یہ صحیح پلیٹ فارم نہیں ہوگا۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں، میسی نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے، ہم سب واقعی ان کی لگن، حوصلے اور عزم سے بہت متاثر ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












