Rains predicted in the western and upper parts of the country, including Punjab, from December 20
Posted By: Khan on 18-12-2025 | 12:12:34Category: Political Videos, Newsپنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا اندیشہ بھی ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












