Grand ceremony in Turkey, second PNS Khyber inducted into Pakistan Navy
Posted By: Amjad on 21-12-2025 | 12:11:57Category: Political Videos, Newsترکیہ میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، ترک صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی جس میں پاکستان کے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف خصوصی طور پر شریک ہوئے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ملگن شپس کی تیاری میں نیول سپ یارڈ کے عزم کو سراہا، نیول چیف نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں فروغ کی بھی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے صدر نے شپ کا دورہ بھی کیا اور عملہ سے ملاقات کی، ترکیہ کے صدر کو اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نیول چیف نے خطہ میں سمندری سکیورٹی اور پی این ٹی این ایف کے مشترکہ آپریشنز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شپ دونوں ممالک کی بحریہ میں مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












