Lahore - Private university student jumps from second floor, shifted to hospital in critical condition
Posted By: Khan on 06-01-2026 | 10:36:07Category: Political Videos, Newsلاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔






